تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 مئی 2016
وقت اشاعت: 0:21

کوئٹہ میں بلوچستان اسپورٹس فیسٹیول کا رنگا رنگ آغاز

جیو نیوز - کوئٹہ......کوئٹہ میں تیسرے بلوچستان اسپورٹس فیسٹیول کا رنگا رنگ آغاز ہوگیا، شاندار افتتاحی تقریب میں گورنر،وزیر اعلیٰ اور کمانڈر سدرن کمانڈ نے شرکت کی۔

کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں بلوچستان اسپورٹس فیسٹیول کا آغازصوبے کے تمام ڈویژنوں، یونیورسٹیوں، کالجز، خصوصی بچوں کے تعلیمی اداروں کے کھلاڑیوں کے مارچ پاسٹ سے ہوا،افتتاحی تقریب میں پاک فضائیہ کے فائٹر طیاروں اور آرمی ایوی ایشن کے مشاق طیاروں نے فلائی پاسٹ کرتے ہوئے سلامی پیش کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا کہ بلوچستان میں امن کا سورج طلوع ہوچکا ہے جلد پورے ملک میں امن کا دوردورا ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.