تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 مئی 2016
وقت اشاعت: 0:37

میر خلیل الرحمان سوسائٹی کے تحت یوم پاکستان کی تقریب

جیو نیوز - کراچی........میر خلیل الرحمان میموریل سوسائٹی کے تحت یوم پاکستان کی تقریب کاانعقاد کراچی کے خاتون پاکستان کالج میں کیا گیا جس میں طالبات کوتحریک پاکستان کے رہنماوں کی قربانیوں کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔

گورنمنٹ کالج خاتون پاکستان میں میر خلیل الرحمان میموریل سوسائٹی کے زیر اہتمام یوم پاکستان سے متعلق تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کمشنر کراچی آصف حیدر شاہ نے طالبات سے کہا کہ ہمیں ان لوگوں کو یاد رکھنا چاہیے جنہوں نے پاکستان بنانے کیلئے قربانیاں دیں۔

میر خلیل الرحمان میموریل سوسائٹی کے چیئرمین ارشد صابری نے تقریب کے اختتام پر پاکستان کی ترقی اور استحکام کیلئے خصوصی دعا کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.