تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 مئی 2016
وقت اشاعت: 0:53

یوم پاکستان پروفاقی اورصوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی

جیو نیوز - اسلام آباد.......آج پورے ملک میں یوم پاکستان منایا جارہا ہے۔دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومت میں 21،21 توپوں کی سلامی دی گئی ۔

نماز فجر میں ملک کی ترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف نے یوم پاکستان کےموقع پر قوم کے نام پیغام دیا ہے۔

صدرممنون حسین کااپنے پیغام میں کہنا ہے کہ آج کے دن وطن عزیز کی تعمیر و ترقی کے عزم کی تجدید کرتے ہیں، تحریک آزادی کے عظیم قائد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، پاکستان کا قیام طویل جمہوری جدوجہد کے نتیجے میں ممکن ہوا، وطن عزیز کی ترقی و استحکام کا راز بھی جمہوریت ہی میں پوشیدہ ہے۔

وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ وطن عزیز کو اجتماعی کوششوں سے عظیم ریاست بنا سکتے ہیں، آئندہ نسلوں کا مستقبل محفوظ بنانے کیلئے بھی پُرعزم ہیں،دہشت گردی اور شدت پسندی کو شکست دینے کیلئے پُرعزم ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.