26 مئی 2016
وقت اشاعت: 5:26
کوئٹہ میں یوم پاکستان کی تقریبات کا انعقاد
جیو نیوز - کوئٹہ .......وفاقی اور دیگر صوبائی دارالحکومتوں کی طرح کوئٹہ میں بھی یوم پاکستان قومی جذبے اور جوش و خروش سے منایاجارہاہے اور دن کا آغازمساجد اور گھروں میں نماز فجر میں ملک کی سلامتی و خوشحالی کی دعائوں سے ہوا۔
نماز فجر کے بعد کوئٹہ کینٹ میں اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔ آج کے دن کی مناسبت سے کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں مختلف تقاریب بھی منعقدکی جارہی ہیں ۔
کوئٹہ کےگورنر ہاوس میں تقسیم اعزازات کی تقریب کا انعقاد کیاگیا ہے جہاں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی صدر مملکت کی جانب سے نمایاں کارکردگی کی حامل شخصیات میں اعزازات تقسیم کریں گے ۔
دوسری جانب یوم پاکستان کےحوالے سے ایک اہم تقریب فرنٹئیر کور کے زیراہتمام زیارت شہر میں قائداعظم ریذیڈنسی میں منعقد کی جارہی ہے جس میں وزیراعلی نواب ثناء اللہ زہری شرکت کریں گے ۔
یوم پاکستان کے حوالے سے کوئٹہ کے عسکری پارک میں یوم پاکستان میلہ اور رات کو ایوب اسٹیڈیم میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی پیش کیاجائےگا۔