تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 مئی 2016
وقت اشاعت: 5:42

یوم پاکستان ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایاجارہا ہے

جیو نیوز - اسلام آباد.........آج ملک بھرمیں یوم پاکستان ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایاجارہا ہے۔یوم پاکستا ن کی مرکزی تقریب اسلام آباد میں ہوئی،، تینوں مسلح افواج کے جانبازوں نے شاندار پریڈ پیش کی۔ایئرچیف مارشل سہیل امان کی سربراہی میں فلائی پاسٹ کیا گیا۔

یوم پاکستان کی مرکزی تقریب پریڈ گراؤنڈ شکرپڑیاں میں سجائی گئی۔ صدر مملکت ممنون حسین،وزیر اعظم نواز شریف ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ، تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی تقریب میں موجود تھے۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان کی سربراہی میں ایف سولہ، ایف سیون اور دیگر طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔ پیراٹروپرز نے دس ہزار فٹ کی بلندی سے فری فال کا مظاہرہ کیا ۔

پریڈ کے آغاز میں قومی ترانا بجایا گیا۔ صدرمملکت نے پریڈ کے دستوں کا معائنہ کیا۔ تقریب میں وفاقی وزرا، غیرملکی سفارت کار اور اعلیٰ عسکری حکام بھی موجود تھے۔

اسپیکرقومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ، ارکان پارلیمنٹ اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات، غیرملکی مندوبین اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی پریڈ دیکھنے کے لیے شکرپڑیاں کے پریڈ گراؤنڈ میں موجود تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.