تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 مئی 2016
وقت اشاعت: 6:14

محنت و دیانت جیسے اصولوں سے ہی ترقی حاصل ہوسکتی ہے،شہبازشریف

جیو نیوز - لاہور..........وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اتحاد ،تنظیم،محنت اور دیانت جیسے اصولوں کو اپناکرپاکستان کو ترقی کی راہوں پر گامزن کیا جاسکتا ہے۔آباؤ اجداد کی قربانیاں تقاضا کرتی ہیں کہ آزادی کے مقاصدحاصل کرنے کیلئے دن رات ایک کر دیں ۔

وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے یوم پاکستان پر اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ آج کے دن برصغیر کے مسلمانوں کیلئے الگ وطن کے قیام کی راہ ہموار ہوئی،یوم پاکستان کو تحریک پاکستان میں نا قابل فراموش اور تاریخی اہمیت حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری میں باعزت مقام کیلئے قائد کے افکار کی روشنی میں آگے بڑھناہوگا،آج کے دن یہ عہد کرنا ہوگا کہ پاکستان کو دنیا میں باوقار مقام دلانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.