26 مئی 2016
وقت اشاعت: 7:18
کراچی میں موسم گرم اور جزوی ابر آلود رہنے کا امکا ن
جیو نیوز - کراچی .......آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ گرم رہنے کا امکا ن ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔شہر میں جنوب مغربی اور شمال مغربی علاقو ں سے ہوائیں 7 سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں ۔
آج دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب 41 فیصد ہے۔