26 مئی 2016
وقت اشاعت: 9:11
قانون نافذ کرنے والے اداروںکی کارروائیاں ،3ملزمان گرفتار
جیو نیوز - کراچی ........کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں قانون نافذ کرنے والے ادارےنے کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت کےسابق عہدیدارکو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم نجی اسپتال کا ملازم ہے اورسیاسی جماعت کاسابق عہدیداربھی ہے۔ملزم کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
دوسری طرف نیوٹاون پولیس نے سوک سینٹر کے قریب سے 2 اغوا کاروں کو گرفتارکرلیا۔ایس ایس پی ایسٹ فیصل عبداللہ کے مطابق اغواء کاروں نے شمس العالم اور نورالحق نامی شہریوں کو تاوان کے لیے اغواء کیا تھا۔
ملزم وسیم اور عباس کورنگی پولیس کو بھی اغواء کے مقدمے میں مطلوب ہیں۔ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ملزمان تاوان کی رقم وصول کرنے سوک سینٹر کے پاس پہنچے تھے۔ملزمان کے قبضے سے تاوان کی رقم بھی برآمد کی گئی ہے۔