10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 9:11
چیئرمین واپڈا سے پاور سیکٹر کے اختیارات واپس،نوٹیفکیشن جا ری
جیو نیوز - لاہور…چیئرمین واپڈا سے پاور سیکٹر کے اختیارات واپس لے لیے گئے ہیں جس کا نوٹیفکیشن بھی جا ری کر دیا گیا ۔ واپڈ ذرائع کے مطابق پاور سیکٹر کے تمام معاملات وزارت پانی و بجلی مانیٹر کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ کی سنگین صورت حال کے پیش نظرچیئرمین واپڈا سے پاور سیکٹر کے اختیارات واپس لئے گئے۔