تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 12:57

ملک بھرسے 23 ہزار 79 کاغذات نامزدگی منظور، 3996 مسترد

جیو نیوز - اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں منظور اور مسترد ہونے والے کاغذات نامزدگی کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلیوں کیلئے ملک بھر میں 23 ہزار 79 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور جب کہ 3ہزار 996 کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے،قومی اسمبلی کیلئے 6 ہزار 850 اور صوبائی اسمبلیوں کیلئے 16 ہزار 229 کاغذات منظور کیئے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.