تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:14

ن لیگ نے جے یو آئی سے مذاکرات کو سنجیدہ نہیں لیا، فضل الرحمان

جیو نیوز - اسلام آباد…مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے جمعیت علمائے اسلام سے سنجیدگی سے مذاکرات نہیں کیے تاہم اب بھی مسلم لیگ ن کے لئے دروازے کھلے ہیں۔جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ انہیں انتخابی اتحاد کے معاملے پرمسلم لیگ ن کے رویے پر سخت مایوسی ہوئی ہے، مسلم لیگ ن نے جمعیت علمائے اسلام سے مذاکرات کے معاملے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان خاموش اتحاد ہے تاہم انہوں نے ن لیگ کے ساتھ مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.