تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 20:3

شاہ زیب قتل کیس، عینی شاہد کے بیان پر جرح مکمل

جیو نیوز - کراچی …کراچی میں انسداددہشت گردی کی عدالت میں شاہ زیب قتل کیس کی سماعت کے دوران عینی شاہد کے بیان پر وکلاء صفائی نے جرح مکمل کرلی۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج غلام مصطفیٰ میمن نے شاہ زیب قتل کیس کی سماعت کی۔عدالت میں مرکزی ملزم شارخ جتوئی سمیت سراج تالپور،سجاد تالپور اور غلام مرتضیٰ لاشاری کو پیش کیا گیا۔دوران سماعت عدالت میں مقدمے کے گواہ دانش نے شاہ رخ جتوئی سمیت دیگر ملزمان کو شناخت کرلیا۔گواہ نے اپنا بیان قلمبند کروایا اور وکلاء صفائی نے گواہ کے بیان پرجرح کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.