تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اپریل 2013
وقت اشاعت: 10:54

اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کاحق دینے میں مشکلات ہیں ،الیکشن کمیشن

جیو نیوز - اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش کی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت دینے میں مشکلات ہیں،سعودی عرب اور یو اے ای میں 29 لاکھ پاکستانی مقیم ہیں، 10 لاکھ کے پاس مشین ریڈایبل پاسپورٹ ہی موجودنہیں۔الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو پہلے متعلقہ سفارت خانوں میں جا کر رجسٹریشن کرانا ہو گی،سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں 10 لاکھ پاکستانیوں کے پاس مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ ہی نہیں، پولنگ عملہ کے انتظامات کے لئے بھی کافی وقت درکار ہے ، پولنگ کیلئے متعلقہ حکومتوں سے اب تک اجازت نہیں ملی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.