11 اپریل 2013
وقت اشاعت: 14:4
سعودی عرب کا حکومت پاکستان کو 200 ٹن کھجوروں کا تحفہ
جیو نیوز - اسلام آباد … سعودی عرب کی طرف سے حکومت پاکستان کو 200 ٹن کھجوروں کا تحفہ دیا گیا ہے۔ کیبنٹ ڈویژن اسلام آبادمیں منعقدہ ایک تقریب میں سعودی سفارتخانے کے ناظم الامور جاسم محمد خالد الخالدی نے کھجوریں پاکستان حکام کے حوالے کیں۔ تقریب میں وزارت خارجہ، خزانہ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔