تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:35

حیدر آباد میں امیدوار کی ہلاکت، نگراں وزیراعظم کا نوٹس ، رپورٹ طلب

جیو نیوز - اسلام آباد … نگراں وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو نے حیدر آباد میں ایم کیو ایم کے انتخابی امیدوار کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے 24 گھنٹوں میں واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ نگراں وزیراعظم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تمام انتخابی امیدواروں کی سیکیورٹی سخت کرنے کے احکامات بھی جاری کردیئے ہیں۔ ترجمان وزیراعظم ہاوٴس کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ انتخابی امیدوار کے قتل میں اگر کوئی سیکیورٹی کی کوتاہی ہوئی تو اس سے بھی آگاہ کیا جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت انتخابات کے احسن طریقے سے انعقاد کیلئے تمام ممکن اقدامات کرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.