11 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:44
آرمی چیف کی زیر صدارت فارمیشن کمانڈرز کانفرنس، الیکشن سیکیورٹی پر غور
جیو نیوز - راولپنڈی … آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیا نی کی زیر صدارت فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں آئندہ عام انتخابات کے موقع پر سیکیورٹی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کے اعلامیے کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں 70ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ کانفرنس میں کور کمانڈرز، پرنسپل اسٹاف افسران اور تمام فارمیشن کمانڈرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کی داخلی و خارجی سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ کانفرنس میں آئندہ عام انتخابات کے موقع پر سیکیورٹی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔