11 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:24
بنوں: شادی کی تقریب میں فائرنگ، ایس ایچ او سمیت 4 افراد ہلاک، 7 زخمی
جیو نیوز - بنوں … بنوں میں شادی میں تقریب میں فائرنگ سے ایس ایچ او سٹی سمیت 4 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او سٹی زینت اللہ کے بھائی کی شادی میں دو گروپوں میں کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد معاملہ جھگڑے میں تبدیل ہوگیا اور فائرنگ سے پولیس افسر سمیت 4 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔