تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اپریل 2013
وقت اشاعت: 23:44

کراچی:جہانگیر روڈ پر لوڈشیڈنگ کیخلاف علاقہ مکینوں کا احتجاج

جیو نیوز - کراچی…کراچی کے علاقے جہانگیر روڈ پر بجلی کی بندش کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا اور سڑک پر ٹائر نذر آتش کیے۔ پولیس کے مطابق جہانگیر روڈ نمبر2 پر بجلی کی طویل بندش کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاجاً ٹائر جلاکر سڑک بلاک کردی جبکہ مشتعل احتجاجی مظاہرین نے احتجاج کے دوران ہوائی فائرنگ بھی کی۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی طویل بندش سے معمولات زندگی متاثر ہورہے ہیں اور کے ای ایس سی کا عملہ مسلسل شکایات کے باوجود بھی بجلی کی فراہمی کو یقینی نہیں بنا رہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.