12 اپریل 2013
وقت اشاعت: 7:4
پشاور:دورہ روڈ پر پولیس نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا
جیو نیوز - پشاور…پشاور کے علاقے دورہ روڈ پر پولیس نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ بم ڈسپوزل یونٹ نے 5کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا۔پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے بارودی مواد کو پینٹ کے ڈبے میں سڑک کے کنارے نصب کر رکھا تھا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کر لیا جنہوں نے دیسی ساختہ بم کو ناکارہ بنا دیا۔ بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق دیسی ساختہ بم پانچ کلو وزنی تھا۔