12 اپریل 2013
وقت اشاعت: 7:24
لاہور ہائیکورٹ کے 6نئے ایڈیشنل ججوں نے حلف اٹھا لیا
جیو نیوز - لاہور… لاہور ہائیکورٹ کے 6نئے ایڈیشنل ججوں نے حلف اٹھا لیا . چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس عمر عطا بندیال نے ان سے حلف لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے 6نئے ایڈیشنل ججوں کا حلف اٹھانیوالوں میں جسٹس شعیب احمد ، جسٹس عالیہ نیلم ، جسٹس عابد عزیز، جسٹس شاہد بلال حسن ، جسٹس شہزادہ مظہر اور جسٹس عاطر محمود شامل ہیں۔ حلف برداری کی تقریب میں سنیئر وکل ، وفاقی و صوبائی لا آفیسرز اور بار ایسو سی ایشنز کے عہدیدار شریک ہوئے۔