12 اپریل 2013
وقت اشاعت: 9:54
کراچی:گارڈن میں مسجد کے قریب سائیکل میں نصب بم ناکارہ بنادیا گیا
جیو نیوز - کراچی…گارڈ ن میں نبی بخش کے علاقے نبی بخش کے علاقے سے مسجد کے باہر سے بم برآمد ہوا ہے، بم کوناکارہ بنا دیاگیا ہے۔پولیس کے مطابق لوگوں نے مسجد گلزار حبیب کے باہر ایک سائیکل پر مشکوک چیز دیکھ کر پولیس کااطلاع دی۔ایس ایس پی سٹی احمد جمال کے مطابق بم سائیکل میں نصب کیاگیاتھا اوراُسے ٹائمر ڈیوائس سے جوڑا گیا تھا، برآمد کیے گئے بم کو ناکارہ بنادیا گیا ہے، اور مسجد کے قریبی علاقے کو بھی خالی کرالیا گیا ہے۔بم ڈسپوزل کے مطابق بم کا وزن تقریباً ایک کلووزنی ہے۔