تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 اپریل 2013
وقت اشاعت: 11:44

کراچی میں ووٹر لسٹوں کی چھپائی کیخلاف درخواست کی سماعت پیر تک ملتوی

جیو نیوز - کراچی…سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں نئی حلقہ بندیوں پر فیصلہ آنے تک متعلقہ حلقوں کی ووٹر فہرستوں کی چھپائی موخر کرنے کی ایم کیو ایم کی درخوا ست کی سماعت پیر تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے کراچی میں نئی حلقہ بندیوں سے متعلق فیصلہ آنے تک ان حلقوں کی ووٹر لسٹوں کی چھپائی رکوانے کے لئے درخواست دائر کی تھی۔ متعلقہ حلقوں کی ووٹر فہرستوں کی چھپائی موخر کرنے کی درخواست متحدہ قومی موومنٹ کے وکیل فروغ نسیم نے دائر کی۔ سندھ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن سے ووٹر لسٹوں کی پرنٹنگ سے متعلق تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ عدالت نے کہا کہ قومی خزانے کو نقصان سے بچاناچاہتے ہیں، بتایا جائے کہ انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ شروع کردی گئی ہے یا نہیں۔ عدالت نے ووٹر لسٹوں کی چھپائی کے خلاف درخواست کی سماعت پیر تک ملتوی کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.