تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 اپریل 2013
وقت اشاعت: 12:14

ارباب غلام رحیم اورخورشید شاہ کے درمیان ملاقات، انتخابی اتحاد پر گفتگو

جیو نیوز - میرپورخاص…سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم اور پی پی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میر پورخاص میں ہوئی،جس میں تھرپارکر میں انتخابی اتحاد سے متعلق امورپر تبادلہ خیال کیاگیا۔ملاقات کے بعد خورشید شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایاکہ ملاقات کے دوران برف پگھلی ہے، آگے دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے، جبکہ ارباب غلام رحیم کا کہنا ہے کہ ہم نے تلخ یادیں بھلانے کی کوشش کی، سیاست میں تمام دروازے کھلے رہتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.