تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 اپریل 2013
وقت اشاعت: 13:41

الیکشن کمیشن نے پوسٹل بیلٹ کی تاریخ میں 10 روز کی توسیع کر دی

جیو نیوز - اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے پوسٹل بیلٹ کی تاریخ میں 10 روز کی توسیع کر دی ، سرکاری ملازمین اب 25 اپریل تک پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ ڈالنے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔الیکشن کمیشن کی طرف سے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ ڈالنے کی درخواست دینے کے لیے 15 اپریل تک کا وقت مقرر کیا گیا تھا تاہم آج اسے 25 اپریل تک بڑھا دیا گیا ہے ، سرکاری ملازمین کے علاوہ قیدی بھی پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ ڈالنے کی درخواست دے سکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.