12 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:52
اسلام آباد:جامعہ حفصہ کی خواتین نے پرویز مشرف کے پوسٹرپھاڑ ڈالے
جیو نیوز - اسلام آباد…اسلام آباد میں جامعہ حفصہ کی خواتین چھریاں،ڈنڈے،سریئے اورسیڑھی لے کرسڑکوں پرآگئیں اورپرویزمشرف کے پوسٹرزپھاڑڈالے۔اسلام آباد آب پارہ مارکیٹ میں جامعہ حفصہ کی خواتین نمودار ہوئیں اور سیڑھی پرچڑھ کرانتخابی مہم کے سلسلے میں لگائے گئے پرویزمشرف کے پوسٹرزپھاڑدیئے۔خواتین نے پرویزمشرف اورڈاکٹرامجدکے پوسٹرزچھریوں کے ذریعے پھاڑے،خواتین نے پرویزمشرف اورڈاکٹر امجد کے پوسٹرزپرسریئے بھی برسائے،جامعہ حفصہ کی خواتین پولیس کے آنے پرواپس چلی گئیں۔