تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:35

بیوروکریسی تبدیل کیوں نہیں کی،بلوچستان ، خیبر پختونخوا سے جواب طلب

جیو نیوز - اسلام آباد… الیکشن کمیشن نے خیبر پختوانخوا اور بلوچستان میں بیورکریسی تبدیل نہ کرنے پر دونوں نگراں صوبائی حکومتوں سے جواب طلب کر لیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے بلوچستان اور خیبر پختوانخوا کی نگراں حکومتوں کو خط لکھ کر پوچھا ہے کہ بیورو کریسی میں تبادلوں سے متعلق الیکشن کمیشن کے احکامات پر عمل درآمد کیوں نہیں کیا گیا اور اگر کچھ تبادلے کیے بھی گئے ہیں تو اُن کی تفصیلات سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیوں نہیں کیا گیا ؟ الیکشن کمیشن نے دونوں نگراں صوبائی حکومتوں سے 7 روز میں جواب طلب کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.