تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:1

پشاور: پولیس پر دستی بم حملہ اور فائرنگ، 1اہلکار جاں بحق، 3 زخمی

جیو نیوز - پشاور … پشاور کے نواحی علاقے میں پولیس پر ہینڈ گرنیڈ حملہ اور فائرنگ میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے، پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور بھی مارے گئے۔ پولیس کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے ریگی میں پولیس چیک پوسٹ پر تعینات اہلکاروں نے ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر کار میں سوار افراد نے گاڑی کی اسپیڈ بڑھادی، پولیس نے ان کا تعاقب کیا تو جرائم پیشہ افراد نے پولیس پر ہینڈ گرنیڈ پھینکتے ہوئے فائرنگ شروع کردی جس سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 ملزمان ہلاک ہوگئے، پولیس کے زخمی ہونے والے اہلکاروں کو خیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.