تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 اپریل 2013
وقت اشاعت: 23:50

سوئی نادرن اور سدرن کے ایم ڈیزکی ملازمت میں توسیع کا نوٹس

جیو نیوز - اسلام آباد… الیکشن کمیشن نے سوئی نادرن اور سوئی سدرن کے منیجنگ ڈائریکٹرز کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹس لیتے ہوئے انھیں فوری طور پرہٹانے کی ہدایت کی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل الیکشن کمیشن سید شیر افگن کی جانب سے وفاقی سیکریٹری پیٹرولیم و قدرتی وسائل کو لکھے گئے ایک خط میں کہا گیا ہے کہ دونوں منیجنگ ڈائریکٹرز کی مدت ملازمت میں توسیع انتخابا ت قریب آنے پرکی گئی ہے جوانتخابات کی شفافیت پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔ الیکشن کمیشن نے سیکریٹری پیٹرولیم کو دونوں ایم ڈیز کو فور ی طور پر ہٹا کر تین روز میں رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.