13 اپریل 2013
وقت اشاعت: 0:0
بلوچستان پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے وتقرریاں
جیو نیوز - کوئٹہ…بلوچستان پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے وتقرریاں کی گئی ہیں، 32ڈی ایس پیزکو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت جبکہ 37ڈی ایس پیز دوسرے علاقوں میں تعینات کردیا گیا ہے۔سینٹرل پولیس آفس کے ایک اعلامیہ کے مطابق عبدالغفور مری ڈی پی او جھل مگسی کا تبادلہ کر کے انہیں سی پی او آفس رپورٹ کرنے، جبکہ تقرری کے منتظر سردار حسن خان کو ڈی پی او جھل مگسی تعینات کیا گیا ہے۔ محکمہ پولیس نے اندرون بلوچستان تعینات32ڈی ایس پیزکوسی پی او کوئٹہ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی جبکہ صوبے کے37ڈی ایس پیزکا تبادلہ کرکے دوسرے علاقوں میں تعینات کردیا گیا۔