13 اپریل 2013
وقت اشاعت: 2:19
کراچی، لاہور اور اسلام آباد پرنٹنگ کارپوریشن پر آج سے فوج تعینات
جیو نیوز - کراچی… الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے دوران پرنٹنگ کارپوریشن کے دفاتر میں فوج کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے۔ کراچی،لاہور اور اسلام آباد میں پرنٹنگ کارپوریشن کے دفاتر میں 13 اپریل سے انتخابی عمل مکمل ہونے تک فوج تعینات رہے گی۔ الیکشن کمیشن نے بیوروکریسی تبدیل نہ کرنے پر خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی نگراں حکومتوں سے سات روز میں وضاحت مانگ لی ہیجبکہ سوئی نادرن اور سوئی سدرن کے منیجنگ ڈائریکٹرز کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹس لیتے ہوئے انھیں فوری طور پرہٹانے کی ہدایت کی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل الیکشن کمیشن سید شیر افگن کی جانب سے سیکریٹری پیٹرولیم کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ دونوں کی مدت ملازمت میں توسیع انتخابا ت قریب آنے پرکی گئی ہے جوانتخابات کی شفافیت پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔