13 اپریل 2013
وقت اشاعت: 3:0
فیصل آبادمیں رانا ثناء اللہ کے جلسے کے بعدکھانے پہ لٹ پے گئی
جیو نیوز - فیصل آباد…مسلم لیگ (ن ) کے رہنمارانا ثنا ء نے کہاہے کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کلین سوئپ کرے گی۔جلسے کے بعد شرکا کھانے پر ٹوٹ پڑے۔ ایک دوسرے کو دھکے بھی دیے۔رانا ثناء اللہ فیصل آباد کے حلقہ پی پی 69 سے امید وار ہیں۔ ان کی آمد پر خوب انتظام تھا،گھوڑے کا رقص،شادی بیاہ کی طرح آتش بازی۔ثنااللہ خوش ہو گئے۔جلسے کے شرکا کے لیے کھانے کا بھی اہتمام تھا،کھانا کیا شروع ہواتو شرکا نے آوٴ دیکھا نہ تاوٴجہاں کھانے کا تھال نظر آیا ہلہ بول دیا۔کسی کی پلیٹ خالی ہی رہی تو کوئی قورمے سے بھرا تھال لے ہی لے اڑا۔ایک صا حب کے منہ کی بجائے آنکھ میں گھی کا چھینٹا پڑ گیا تو وہ بالکل ہی بے قابو ہو گئے۔ایسے میں بچے تکتے ہی رہ گئے۔