13 اپریل 2013
وقت اشاعت: 10:10
لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی کا بجلی کوٹہ 1720میگاواٹ کردیا گیا
جیو نیوز - لاہور…نیشنل ڈسپیچ اینڈ ٹرانسمشن کمپنی نے لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی کا بجلی کوٹہ بڑھا کر 1720میگاواٹ کردیا ہے ، لیسکو حکام نے دعوی ٰ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کردی گئی ہے چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد سلیم نے جیونیوز کو بتایا کہ لیسکو کا بجلی کا کوٹہ بڑھا کر1720میگا واٹ کردیاگیا ہے جس سے سسٹم میں بہتری آئی ہے ، لوڈ شیڈنگ شیڈول کے مطابق کررہے ہیں ، لاہورمیں کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہورہی۔ انہوں نے بتایاکہ لیسکو ٹیمیں چوبیس گھنٹے شکایات سینٹرپر موجود ہیں۔