تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اپریل 2013
وقت اشاعت: 12:0

پیپلزپارٹی کاحامد سعید کاظمی کو سینیٹ ٹکٹ دینے کافیصلہ

جیو نیوز - اسلام آباد…پیپلزپارٹی پارلے منٹیرینز نے سابق وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیاہے۔زرداری ہاوٴس اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کی سینئر رہ نما فریال تالپور سے سابق وزیرمذہبی امور حامد سعید کاظمی نے ملاقات کی، حامد سعید کاظمی نے قومی اسمبلی کے لئے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے کا شکوہ کیا جس پر فریال تالپور نے انہیں آئندہ سینیٹ کے انتخابات میں سینیٹ کاٹکٹ دینے کا اعلان کردیا ،حامد سعید کاظمی بطور وزیر حج اسکینڈل میں پیپلزپارٹی کے 5 سالہ دور میں دو سال تک جیل میں رہے ہیں،سینیٹ کا ٹکٹ ملنے کے وعدے پرحامد سعید کاظمی کا کہناتھاکہ وہ پیپلزپارٹی کی انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.