13 اپریل 2013
وقت اشاعت: 13:0
گزشتہ انتخابات میں بلوچستان کی کئی نشستوں سے محروم کیا گیا،فضل الرحمان
جیو نیوز - ڈی آئی خان… مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ گزشتہ انتخابات میں جے یو آئی ف کو بلوچستان میں کئی نشستوں سے محروم کیا گیااب مداخلت کی گئی تو یہ انتخابی شفافیت پر سوالیہ نشان ہوگا۔ جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ڈی آئی خان میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت انتخابات میں کامیاب ہوکر بلوچستان کو قومی دھارے میں لائے گی جبکہ پارلیمنٹ کے ذریعے بلوچ عوام کواعتماد میں لے کر اہم پراجیکٹس میں اسٹیک ہولڈرز بنائیں گے۔