تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:1

فوجی دستوں کی پرنٹنگ کارپوریشن کے دفاتر پر تعیناتی شروع

جیو نیوز - راولپنڈی…عام انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی فوج کی نگرانی میں ہو گی،فوج کے دستے اسلام آباد میں پرنٹنگ کارپوریشن کے دفاتر پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا تھا کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی فوج کی نگرانی میں کرائی جائے گی اور اس حوالے سے کراچی،لاہور اور اسلام آباد میں پرنٹنگ کارپوریشن کے دفاتر میں 13 اپریل سے انتخابی عمل مکمل ہونے تک فوج تعینات رہے گی۔ بیلٹ پیپرز کی چھپائی 19 اپریل کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جانے کے بعد شروع گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آج رات پرنٹنگ کارپوریشن کے اُن تمام دفاتر میں فوج تعینات کر دی جائے گی جہاں بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی جانا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.