13 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:51
بلوچستان کے ضلع آواران سے دو افراد کی لاشیں برآمد
جیو نیوز - آواران…بلوچستان کے ضلع آواران سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہین ،دونوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق آواران شہر سے دو کلو میٹر کے فاصلے پر پولیس حکام کو دو افراد کی لاشیں ملیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا ان میں سے ایک کی شناخت خاران کے علاقے واشک کے رہائشی محمد اقبال کے نام سے ہوئی جبکہ دوسرے نوجوان کی شناخت نہیں ہوسکی دوسرے نوجوان کی لاش شناخت کیلئے سول ہسپتال اواران منتقل کردی گئی ۔