تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اپریل 2013
وقت اشاعت: 21:35

عدالتی وقانونی پابندیوں کے باعث بسنت نہیں مناسکتے،نگران وزیراعلیٰ پنجاب

جیو نیوز - لاہور…بہارآکے بھی بسنت نہ آسکی،پنجاب حکومت نے ارمانوں کابوکاٹاکردیاہے۔قانونی پابندیوں کا کہہ کر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے ہاتھ کھڑے کرلیے ہیں اور اب ملک میں پتنگ اڑانابھی بری بات ہوگئی ہے۔ پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ عدالتی اورقانونی پابندیوں کے باعث بسنت نہیں منا سکتے۔سوشل ویب سائٹ پر جاری پیغام میں نگران وزیر اعلیٰ ٰ نجم سیٹھی نے کہا کہ انہوں نے بسنت کیلیے بہت کوششیں کیں، مگر ایسا نہیں ہوسکا جس پر وہ معذرت خواہ ہیں ۔ ادھر فلائنگ کائٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شیخ سلیم کا کہنا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ سرکاری اداروں کی نا اہلی کے باعث قانونی پابندیوں کا عذرپیش کررہے ہیں ، اگر وہ ملاقات کا وقت دیتے تو انہیں قانونی طورپربسنت منانے کے طریقے بتاتے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.