14 اپریل 2013
وقت اشاعت: 10:11
جعلی ڈگری کیس میں11 سابق ارکان پارلیمنٹ ڈی نوٹیفائی
جیو نیوز - اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے جعلی ڈگری کیس میں11 سابق ارکان پارلیمنٹ کو ڈی نوٹیفائی کردیا ہے۔ڈی نوٹیفائی کئے جانے والوں میں 3 سینیٹر، 5 اراکین پنجاب اسمبلی، 2 سندھ اور 1 بلوچستان اسمبلی کا رکن شامل ہیں۔پنجاب اسمبلی کے ثمینہ خاورحیات، شبینہ خان، رانا اعجاز ،سیمل کامران اور شمائلہ رانا کو ڈی نوٹی فائی کیا گیاہے۔سندھ سے نادرمگسی اور بشیراحمد کو جبکہ بلوچستان اسمبلی کے طارق مگسی کو ڈی نوٹیفائی کیاگیا ہے۔سابق سینیٹرز میں اسرار اللہ زہری، ریحانہ یحیٰ بلوچ، میرمحبت مری کو بھی ڈی نوٹیفائی کیا گیا ہے۔