تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اپریل 2013
وقت اشاعت: 11:11

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ برقرار

جیو نیوز - اسلام آباد…ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ سے کم ہونے کا نام نہیں لے رہا ،لاہور سمیت پنجاب کے شہروں میں لوڈشیڈنگ 12 بارہ گھنٹے ،دیہات میں 18 گھنٹے سے بھی بڑھ گئی ،وزارت پانی بجلی کے ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار 9 ہزار 200 میگاواٹ پررُکی ہوئی ہے جبکہ اس کی طلب 14 ہزار 200 تک پہنچ گئی ہے،لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹے کیلئے بجلی بند کر دی جاتی ہے جبکہ چھوٹے شہروں ، قصبوں اور دیہی علاقوں میں صورت حال اس سے بھی بدتر ہے اور لوڈشیڈنگ دورانیہ 18 سے 20 گھنٹے سے بھی تجاوز کرگیا ہے ،گرمی کے زور پکڑنے کے ساتھ بجلی کی طویل بندش سے شہریوں کیلئے زندگی عذاب جبکہ کاروبار مکمل ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں ،ذرائع کے مطابق نگران حکومت کی جانب سے گوجرانوالہ ، فیصل آباد ، ساہی وال ، ملتان ، حیدرآباداوراسلام آباد کی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو لوڈشیڈنگ کا باقاعدہ شیڈول جاری کرنے کا پابند کیا گیا تھا تاہم اس کے باوجود اب تک کوئی شیڈول جاری نہیں کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.