تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اپریل 2013
وقت اشاعت: 12:21

وزیراعظم نے اے این پی رہ نمامکرم شاہ کے قتل کی رپورٹ طلب کرلی

جیو نیوز - پشاور…وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسو اور نگران وزیر داخلہ ملک حبیب خان کی سوات میں اے این پی کے رکن مکرم شاہ پر دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔نگران وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسو نے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔وزیر اعظم نے انکی مغفرت کے لئے دعا کی اور انکے خاندان سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔ جبکہ نگران وزیر داخلہ ملک حبیب خان نے آئی جی خیبر پختونخوا سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔ نگران وزیر داخلہ نے اے این پی کے رہنماوں سے اظہار افسوس بھی کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.