تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اپریل 2013
وقت اشاعت: 13:18

شب قدر میں دھماکا، اے این پی کے امیدوارسیدمعصوم شاہ زخمی

جیو نیوز - چارسدہ…شب قدرکے علاقے کتوزئی میں اے این پی کے قافلے کے قریب دھماکا ہوا ہے، دھماکے سے اے این پی کے امیدوار سید معصوم شاہ زخمی ہوگئے ہیں،معصوم شاہ صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے21پراے این پی کے امیدوارہیں۔پولیس کے مطابق اے این پی کا قافلہ شب قدر میں جارہا تھاکہ کچرے کے ڈھیر میں نصب بارودی مواد پھٹ گیا، جس سے چار افراد زخمی ہوگئے، سید معصوم کوشاہ کوپشاور منتقل کردیا گیاہے جہاں اُن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.