تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:3

انتخابات کے دوران اور اسکے بعد منظر نامہ میں ہماراکردار ہے،فاروق ستار

جیو نیوز - کراچی …متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ انتخابات کے دوران اور اسکے بعد جو منظر نامہ بنے گا اس میں ہمار اکردار ہے،انھوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ق اور ایم کیو ایم کے تعلقات برادارانہ ، مثالی اور دوستانہ ہیں۔نگراں حکومت، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور الیکشن کمیشن عوام سے خوف ختم کرے تاکہ انتخابات پر امن کے ماحول میں ہوں۔ انھوں نے یہ بات متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو پر مسلم لیگ ق کے رہنماء مشاہد حسین سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بچہ بچہ دہشت گردوں کے ٹھکانے جانتا ہے تو قانون نافذ کرنے والوں کو کیسے نہیں پتا۔ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق عمل کریں گے۔ اس موقعے پر مسلم لیگ ق کے رہنما مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ دہشت گردی روکنے کے لیے کوئی پائیدار پالیسی نہیں ہے۔ عوام کے مسائل کوئی اکیلا حل نہیں کرسکتا۔ ایم کیوایم سے گہرا تعلق ہے اورہمارے سوچ اور منشور میں ہم آہنگی ہے۔انھوں نے کہا کہ ایم کیوایم کو مشکلات کا سامنا کرنا آتا ہے۔جب بھی نائن زیرو آتا ہوں محسوس ہوتا ہے اپنے گھر آیا ہوں۔ اس سے قبل مشاہد حسین سید نے متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی سے ملاقات کی اور فخرالسلام کی شہادت پر فاتحہ خونی کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.