تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:21

دہشتگردی کا مقصد شیطانی ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانا ہے،حامد موسوی

جیو نیوز - اسلام آباد…قائد ملتِ جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ وطن عزیز میں جاری دہشتگردی کی سفاکانہ کاروائیوں کے پس پردہ ملک کیخلاف گھناؤنی سازش کارفرما ہے جسکا مقصدِ اولین اس خطے میں عالمی طاغوت کے شیطانی ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانا ہے‘اسی لیے عصبیتوں کو اُبھار کر مذہب ‘فرقہ ‘زبان ‘علاقائیت اور قومیت کو بلیک میلنگ کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔یہ بات انہوں نے اتوار کوالمرتضیٰ اسلام آبادمیں شہادتِ خاتونِ جنت حضرت سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے سلسلے میں عالمی عشرہِ عزائے فاطمیہ  کی اختتامی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انھوں نے کہا کہ انقلابِ ایران کے بعد عراق سے جنگ چھیڑوائی گئی اور بعدازاں افغانستان میں روس کی پیش قدمی روکنے اور اپنے مفادات کے حصول کیلئے جنرل ضیاء الحق کو استعمال کیا گیا اور اس کاروائی کو جہاد کا نام دیدیا گیا۔ آج کوئی دن اوروقت ایسا نہیں کہ جب لاش نہ گرتی ہو‘ڈرون حملے ‘بم دھماکے ‘خود کش حملے ‘ٹارگٹ کلنگ ‘اغوا برائے تاوان ‘بھتہ خوری روز مرہ کا معمول بن چکا ہے ۔ نگران حکومت برائے نام ہے ‘پاکستان کا صرف اللہ ہی نگران ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.