تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:38

اے این پی کو نشانہ بنایا جارہا ہے، اسفندیار ولی خان

جیو نیوز - پشاور…اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی نے سوات میں پارٹی رہنما مکرم شاہ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے این پی کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ پشاور سے جاری ہونے والے بیان میں انھوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے ایسی صورتحال میں شفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن کا انعقاد کیسے ہوگا۔انہوں نے نگران حکومت اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماوٴں اور امیدواروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے اقدامات کیئے جائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.