14 اپریل 2013
وقت اشاعت: 20:1
کراچی : کلفٹن سے سیکریٹری ورکر ز ویلفیئربورڈ سجاد حیدر گرفتار
جیو نیوز - کراچی …کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک ٹو میں نیب انٹیلی جنس نے چھاپہ مار کر سندھ گورنمنٹ کے ملازم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان نیب سندھ کے مطابق نیب انٹیلی جنس نے کلفٹن بلاک دو میں چھاپہ مار کر سیکریٹری ورکر ز ویلفیئربورڈ سندھ سید سجاد حیدر شاہ کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ ترجمان نیب کے مطابق ملزم سجاد حیدر شاہ نے قومی خزانے کو 16 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔