15 اپریل 2013
وقت اشاعت: 3:44
سرگودھا: کار درخت سے ٹکراگئی، 3افراد جاں بحق، 2زخمی
جیو نیوز - سرگودھا… نواحی گاوٴں دھریمہ کے قر یب کار درخت سے ٹکراگئی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3افراد جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نواحی گاوٴں دھریمہ کے قر یب کار درخت سے ٹکراگئی، جس کے نتیجے میں بچی اورخاتون سمیت3افرادجاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق کار میں سوار افراد لاہورسے جوہرآبادجارہے تھے۔