تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:54

پی ٹی آئی کا لاہور کے قومی حلقوں سے امیداواروں کے ناموں کا اعلان

جیو نیوز - لاہور … تحریک انصاف نے لاہورکے قومی حلقوں کے امیدواروں کا باقاعدہ اعلان کردیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی پنجاب کے صدر نے پارٹی امیداروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ قومی اسمبلی کے حلقہ 118 سے حامد زمان،119 سے محمد مدنی، 120 میں یاسمین راشد پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار ہوں گی۔ این اے 121 میں تحریک انصاف کے بیرسٹر حماد اظہر، 122 سے عمران خان اور 123 میں عاطف چوہدری کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ این اے 124 میں ولید اقبال، 125 سے حامد خان اور 126 سے شفقت محمود پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر میدان میں اتریں گے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 میں تحریک انصاف کے نصر اللہ مغل،128 میں کرامت کھوکھر پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔لاہور سے قومی اسمبلی کے آخری حلقہ 130میں طالب سندھو کو تحریک انصاف کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.