15 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:34
باجوڑ ایجنسی:خار میں لیویز کے اسلحہ ڈپو میں آگ لگ گئی، متعدد دھماکے
جیو نیوز - باجوڑ ایجنسی … باجوڑ ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر خار میں لیویز فورسز کے اسلحہ ڈپو میں آگ لگ گئی، متعد دھماکوں کی بھی آوازیں سنی گئی ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق باجوڑ ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر خار میں لیویز فورسز کے اسلحہ ڈپو میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی ، فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیاں آگ بجھانے کی کوششیں کررہی ہیں۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلحہ ڈپو میں آگ لگنے کے باعث متعد دھماکے بھی ہوئے ہیں۔