15 اپریل 2013
وقت اشاعت: 20:24
حنیف عباسی انتخابات کیلئے اہل قرار، کاغذات پر اعتراضات مسترد
جیو نیوز - راولپنڈی … الیکشن ٹریبونل نے حنیف عباسی کو انتخابات میں حصہ لینے کیلئے اہل قرار دیدیا۔ الیکشن ٹریبونل نے این اے 56 راولپنڈی سے مسلم لیگ ن کے امیدوار حنیف عباسی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اعتراضات مسترد کر دیئے۔ الیکشن ٹریبونل نے ن لیگ کے رہنما کو انتخابات میں حسہ لینے کیلئے اہل قرار دیدیا۔