تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اپریل 2013
وقت اشاعت: 20:34

مسلم لیگ ن کو کئی سرپرائز دیں گے، چوہدری پرویز الٰہی

جیو نیوز - چکوال … پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے صدر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو کئی سرپرائز دیں گے، عوامی خدمت میں ن لیگ ان کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ این اے 61 سے امیدوار چوہدری پرویز الٰہی نے چکوال میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے 5 سال ڈرامے بازی میں گزار دیئے، پاکستان مسلم لیگ پہلے کی طرح اس بار بھی ریکارڈ ووٹوں سے کامیاب ہوگی۔ اس موقع پر سابق ضلع ناظم سردار غلام عباس نے این اے 61 میں چوہد ری پرویز الٰہی کی حمایت کا اعلان کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.